Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلسی رکن اسمبلی جعفر حسین کے فرزند کا انتقال

حیدرآباد۔۔۔ مجلس کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج کے فرزند مقصود حسین کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ماہ انکو ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ حال ہی میں انکے گردں کی پیوند کاری کی گئی۔ گزشتہ چند دن سے انکی حالت بگڑتی جارہی تھی۔ جمعرات کی صبح انکا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مکہ مسجد میں نماز مغرب کے بعد ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جعفر حسین معراج کے فرزند کے انتقال کی اطلاع پاکر مجلس کے ارکان اسمبلی، قائدین ، کارکنوں اور انکے چاہنے والوں کے ساتھ رشتہ داروں کی کثیر تعدادد انکے گھر پہنچی اور جعفر حسین معراج سے تعزیت کا اظہار کیا اور فرزند کے حوالے سے درجات کی بلندی ، لواحقین کو صبر جمیل کی دعا کی۔ 

 

شیئر: