واشنگٹن ۔۔۔امریکی فوج نے عراق میں بیس لائف سپورٹ (فوجی اڈے) اور حفاظتی خدمات کیلئے ایس او ایس انٹرنیشنل کو ٹھیکہ دیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ ورجینیا کی ایس او ایس انٹرنیشنل ایل ایل سی آف ریسٹن سے 2کروڑ12لاکھ25ہزار191 ڈالر کے ساتھ فوجی اڈے کی تعمیراورحفاظتی خدمات کی فراہمی کا معاہدہ کیا گیا ہے۔یہ کام31 دسمبر 2023 ء تک مکمل کیا جائے گا۔