لکھنؤ۔۔۔ پرتاپ گڑھ میںموصولہ اطلاع کے مطابق کل دن دہاڑے ایک کانسٹیبل کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا۔یہ واقعہ شہرکوتوالی کے جیل روڈ سہ راہے پر پیش آیا۔2بائک سوارو ں نے ہری نرائن کے قریب آکر اس کو گولی ماردی جس اس کی موت ہوگئی ۔دونوں نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کانسٹیبل کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ وہ ضلع جیل میں تعینات تھا۔