وزیر اعلی سندھ کو مستعفی ہونے کا مشورہ
اسلام آباد... وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس لئے وفاقی کا بینہ کو 172 افراد کے نام ای سی ا یل مےںڈالنے کا انتہائی مشکل مگر بر وقت فیصلہ کرنا پڑا ۔مزید کارروائی کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔ عدالتی حکم پر بننے والی جے آئی ٹی نے زرداری سسٹم کو بے نقاب کیا ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو معصوم نہ بنیں۔ انہوں نے نواز شریف کے دور کا احتساب د یکھا ۔ مشرف کا احتساب نہیں د یکھا ۔ پرویز مشرف کے دور میں تو انہیں این آر او مل گیا تھا ۔ بلاول کو تار یخ اچھی طرح پڑھنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سپر یم کورٹ کے حکم پر بنی جس نے زرداری کے گندے دھندے کو بے نقاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا نام بھی ای سی ا یل میں شامل کر دیا گیا ۔ ان کے خلاف اگر جے آئی ٹی سفارش پر ریفرنس دائر ہوتا ہے تو ا نہیں عہدے پر نہیں رہنا چاہئے۔