Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر ایس ایس تقریبات پر بھی پابندی لگائی جائے، کانگریس

لکھنؤ ۔۔۔ نوئیڈا کے پارک میں جمعہ کی نماز پڑھنے پر پابندی عائد کرنے پر کانگریس کے سینیئرلیڈر سمپورنا نند نے  اعتراض کیاہے۔ انہوں نے پارٹی کے ریاستی صدر راج ببر کے مشورے کے بعد ڈائریکٹرجنرل پولیس کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر سرکاری یاعوامی مقامات پر اگرکوئی مذہبی تقریب نہیں کی جاسکتی توپھرسرکاری پارکوں میں آرایس ایس کی ہونے والی تقریبات پر بھی پابندی لگائی جائے جہاں روز صبح آرایس ایس کے لوگ ڈرل ،پریڈ اور مذہبی گفتگوپابندی کے ساتھ کرتے ہیں ۔یہ لوگ نہ کسی سے اجازت لیتے ہیں اورنہ ہی اس کی ضرورت سمجھتے ہیں۔ آرایس ایس اپنی ان تقریبات میں کھل کر فرقہ وارانہ باتیں کرتی ہے۔ اس پر بھی پابندی لگائی جانی چاہئے۔

شیئر: