ریاض۔۔۔ مملکت کے 33 ویں سالانہ ثقافتی میلے میں سعودی مانیٹرنگ ایجنسی کے اسٹال پر جعلی کرنسی نوٹوں سے متعلق لوگوں کو خصوصی معلومات فراہم کی جارہی ہیں ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنادریہ میلے میں شرکت کرنےوالوں کی بڑی تعداد نے سعودی مانیٹرنگ ایجنسی کے پویلین کا دورہ کیا جہاں موجوع اہلکاروں نے آنے والوں کو جعلی کرنسی نوٹوں کی شناخت کے حوالے سے جامع معلومات فراہم کیں۔ پویلین میں مختلف ادوار میں زیر استعمال کرنسی اور سکے بھی رکھے گئے تھے جن کے بارے میں آنے والوں کو تفصیلی طور پر آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ لوگوں نے جعلی کرنسی نوٹوں کی شناخت کے بارے میں معلومات میں خصوصی دلچسپی بھی لی جبکہ قدیم سکوں جن میں ساسانی دور حکومت کے دینا ر اور درھم شامل تھے بھی رکھے گئے ہیں ۔ بعض سکے خلفائے راشدین کے دور کے بھی عوام میں کافی مقبول رہے جن کے پاس کھڑے ہو کر لوگوں نے تصاویر بھی بنوائی ۔ اس حوالے سے ایجنسی کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جعلی کرنسی نوٹوں کی شناخت کے حوالے سے کافی اہم معلومات حاصل ہوئی جبکہ آنے والوں نے قدیم سکوں میں بھی غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا ۔