Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین کرافٹ کی سزا ختم، بگ بیش میں ایکشن میں ہوں گے

سڈنی:بال ٹمپرنگ میں 9ماہ کی پابندی کا سامنا کرنے والے آسٹریلوی اوپنر کیمرون بین کرافٹ کی سزا ختم ہوگئی ہے اور اب وہ بگ بیش لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ قومی ٹیم کیلئے بھی دستیاب ہونگے۔ مارچ میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ پر کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک، ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ کیمرون بین کرافٹ کو 9 ماہ پابندی کی سزا سنائی گئی تھی ۔ بین کرافٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیوڈ وارنر کے کہنے پر جو غلطی کی اس کی بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑی لیکن مشکل وقت بالآخرگزر گیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: