ہاٹ چکن سوسج سینڈوچ کا مزہ لیں
اجزاء۔
چکن سوسج کے ٹکڑے۔ چھ عدد
بریڈ رول۔ چھ عدد (سینڈوچ کےلئے)
آئل۔ فرائی کرنے کےلئے
مایونیز۔ حسبِ ضرورت
چلی کیچپ۔ حسبِ ضرورت
چلی گارلک سوس ۔حسبِ ضرورت
مسٹرڈ پیسٹ ۔تیس گرام
پیاز ۔تین عدد (رِنگ کی شکل میں)
سرکہ ۔پچاس گرام
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چٹکی
ٹماٹر۔ دو عدد
سلاد پتہ۔ تھوڑا سا
کھیرا ۔ایک عدد
نمک۔ ایک چٹکی
ترکیب:ایک فرائنگ پین میں پیاز کو سرکہ کے ساتھ فرائی کرنے کےلئے رکھ دیں اور پین کو ڈھانپ دیں۔جب پیاز گَل جائے تو اسے ایک پیالے میں نکال لیں۔اب ایک پین میں آئل گرم کرکے اس میں سوسجز کو ڈال کر فرائی کریں۔جب یہ براؤن ہوجائیں تو انہیں ایک ڈش میں نکال لیں۔اب ایک بریڈ رول کو درمیان سے کاٹ کر ایک سوسج کو اس میں رکھیں۔پھر اس کے اوپر مسٹرڈ پیسٹ ، چلی گارلک سوس ، مایونیز ، کھیرا، کالی مرچ پاؤڈر، نمک اور سرکے والی پیاز ڈال دیں۔ایک بار پھر تھوڑی سی مایونیز ڈال دیں۔اب اس کے اوپر چلی کیچپ ڈال دیں اور پھر ٹماٹر اور سلاد پتہ ڈال کر اس بریڈ رول کو بند کردیں۔ مزیدار ہاٹ چکن سوسج سینڈوچ تیار ہیں۔