قطر نے خاشقجی کی فنڈنگ کی، امریکی سینٹر
جدہ ۔۔ ۔ سیکیورٹی ریسرچ اینڈ اسٹڈیزسینٹر (ایس ایس جی) کے چیئرمین اور امریکی فوج میں اسپیشل فورس کے سابق افسر جم نے بتایا ہے کہ قطر جمال خاشقجی کی فنڈنگ کررہا تھا۔یہ اطلاع واشنگٹن پوسٹ نے شائع کی ہے۔امریکی ماہر کاکہناہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے یہ راز چھپانے کی کوشش کی تھی تاکہ جمال خاشقجی کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کو جو عالمی رائے عامہ کے سامنے خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس میں مزید اضافہ نہ ہو۔ امریکی ماہر نے واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون میں یہ بات بتائی کہ خاشقجی کی رہائش پر فنڈنگ کے ثبوت تھے۔ انہیں پہلی فرصت میں چھپا دیا گیا تاکہ قطر او رجمال خاشقجی کے درمیان مالی اعانت کے روابط منشکف نہ ہوں۔