راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیسانی نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیسانی نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال سمیت عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔