Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر سی ایس کیا ہے اور یہ کس طرح ایس ایم ایس سے بہتر ہے؟؟‎

ایس ایم ایس کو متعارف ہوئے قریباً نصف صدی گزر چکی ہے اور اس کی اہمیت تاحال قائم ہے لیکن دیگر کئی میسجنگ ایپلیکیشنز مثلا واٹس ایپ ، وائبر ، وی چیٹب ھی میدان میں آ چکی ہیں جن کے فیچرز ایس ایم ایس کی نسبت زیادہ ایڈوانس ہیں۔ حال ہی میں گوگل کے جانب سے آر سی ایس (رچ کمیونیکیشن سروس) متعارف کرائی گئی ہے ۔ اسے ہم آسان الفاظ میں سمجھنے کے لئے اینڈرائڈ کے لئے آئی میسجز قرار دے سکتے ہیں۔ آر سی ایس میں بھی ایس ایم ایس سے کئی فیچر لیے گئے ہیں البتہ اس میں میسج کے الفاظ کی حد کو ختم کر دیا گیا ہے اور گروپس بنانے کے لیے بھی زیادہ بہتر فیچر پیش کیے گئے ہیں۔اس کے ذریعے تصاویر اور فائلز بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔آر سی ایس کو صرف اسمارٹ فون ہی نہیں بلکہ ویب کے لئے بھی متعارف کرایا گیا ہے یعنی صارفین موبائل اور ویب دونوں کے ذریعے میسجز کر سکتے ہیں۔ بزنس کے لیے بھی آر سی ایس مفید ہے کیوں کہ اس میں کیو آر کوڈ ، میپ اور پیمنٹ آپشن جیسے بزنس فرینڈلی فیچرز کو جگہ دی گئی ہے۔آر سی ایس کو فی الحال جاپان اور کچھ یورپی ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔

شیئر: