Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن کے نوجوان

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ
  سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے اقدامات وطن عزیز کے نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے عزائم کا پتہ دے رہے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایات کی تعمیل میں سعودی وژن 2030کے پروگرام روبعمل لا رہے ہیں۔ وہ مسک فلاحی فاﺅنڈیشن اور سند محمد بن سلمان پروگرام کے ذریعے سعودی نوجوانوں کے دکھ درد کا مداوا کررہے ہیں۔ انکا نصب العین ہے کہ معاشرے میں بغیر منافع والی سماجی اسکیمیں نافذ ہوں۔ مقامی شہریوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کیا جائے۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو اپنے اہداف پورے کرنے کا موقع مہیا کیا جائے۔
سند محمد بن سلمان پروگرام سعودی ولی عہد کی نجی دلچسپی کا غماز ہے۔ اس پروگرام نے یہ پیغام دیا ہے کہ ہمارے ولی عہد معاشرے کے مختلف زمروں کی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہیں۔ معاشرے کے لئے فلاحی پروگرام رکھتے ہیں۔ فلاحی پروگراموں کو گلدستے کی شکل دینے کا اہتمام کرتے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان فرزندان وطن سے جو دلچسپی لے رہے ہیں وہ انکے اس گہرے یقین کا نتیجہ ہے کہ نوجوان ملک و قوم کے معمار ہیں۔ ملک کا روشن مستقبل انہی کے دم سے ہے۔ نوجوانوں کومعمار کا کردار ادا کرنے کے قابل بنانا اور اس حوالے سے انکا دست و بازو بننا اانکا فرض ہے۔ حق اور سچ یہ ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فارمولے صلاح و فلاح، خوشحالی اور داد و دہش کی شاہراہ پر مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: