Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ‘ اسپتال منتقل

لاہور: معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مختلف ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مولانا طارق جمیل کو لاہور کے جوہر ٹاﺅن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہما ن کی انجیو گرافی کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل گزشتہ رات ہی کینیڈا سے وطن واپس پہنچے تھے۔
 
 

شیئر: