Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کی حکومت ناپختہ اور ناتجربہ کار وں کا مجموعہ ہے‘ مراد علی شاہ

کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ شب کراچی کے ساحلی مقام سی ویو پر 2018ء کا اپنا آخری بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت گرانے کی کوشش کی مگر انہیں آخر میں قومی اسمبلی میں نمبر گیم کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔ ذرائع کے طابق وزیر اعلیٰ سندھ نے سی ویو پر نئے سال کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے فوراً بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقت میں نا پختہ اور غیر تجربہ کار افراد کا مجمع ہے۔ انہیں احساس ہی نہیں کہ ان کی قومی اسمبلی میں کس قدر نازک پوزیشن ہے اور وہ دوسروں کا شکار کرنے چلے ہیں مگر اب انہیں اپنی پوزیشن کا پتا چل گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ انہیں بڑا تعجب ہوا کہ پی ٹی آئی اپنی ناپختگی کے باعث اپنے سسٹم کو تباہ کرنے کے درپے ہے اور انہوں نے خود کو مضحکہ خیز بنا لیا ہے۔
 

شیئر: