Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شینزن اوپن ٹینس: ماریا شاراپووا کی سال کی پہلی فتح

شینزن:روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا نے ستمبر 2018ءکے بعد پہلے مسابقتی میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سوئٹزر لینڈ کی ٹیمیا بیکسنزسکی کو ہرا دیا ۔ چین میں ہونے والے شینزن اوپن کے دوران ماریا شارا پووا نے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا لیکن دوسرے سیٹ میں انہیں اپنی حریف کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور یہ سیٹ(3)7-6 کے اسکور پر شارا پووا کے حق میں ختم ہوا۔ٹورنامنٹ 5ویں سیڈنگ حاصل کرنے والی شارا پووا کو اب اگلے راونڈ کے دوران 17سالہ چینی کھلاڑی وانگ زینیون سے مقابلہ کرنا ہوگا۔شارا پووا گزشتہ سال اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچی تھیں۔دیگر مقابلوں کے دوران شاراپووا کی ہموطن کھلاڑیوں میں سے ویرونیکا کودرمیتووا اور ایکٹیرینا الیگزینڈرووا بھی اپنے میچ جیت کر دوسرے راونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: