Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرطان نہ ہوتا توکوئی اور بیماری ماردیتی، منیشا

کینسر جیسی خطرناک بیماری سے صحتیاب ہونےوالی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ وہ سرطان کو غنیمت جانتی ہیں۔ وہ علاج کے بعد دوبارہ نئی زندگی کی جانب لوٹ آئی ہیں۔ہندوستانی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں منیشا کوئرالہ نے کہا کہ اگر انہیں سرطان لاحق نہیں ہوتا تو وہ کسی اور بیماری میں مبتلا ہو کر مر جاتیں تاہم اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ کینسر ان کے لئے غنیمت تھا، اس سے صحت مند ہونے کے بعد انہوں نے زندگی سے بہت کچھ سیکھاہے۔

شیئر: