"سمبا" نے شاہ رخ کی "زیرو" کو پیچھے چھوڑدیا
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ نے ریلیز کے پہلے دن شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ سے زیادہ اونچی اڑان بھر لی اور آمدنی کے لحاظ سے سرفہرست رہی۔اداکار رنویر سنگھ اورسارہ علی خان کی جوڑی کی ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ نے ریلیز کے پہلے دن 20 کروڑ 72 لاکھ کا بزنس کیا۔ فلم کے پہلے دن کے اچھے آغاز اورشاندار بزنس پر رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کااظہار بھی کیا۔