Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف نے مصروفیات منسوخ کردیں

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو شدید کمر درد کی وجہ سے معالجین نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے آج تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے شہباز شریف کو مکمل آرام کے لیے سخت ہدایات کی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے آج قانون و انصاف سے متعلق کمیٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کرنی تھی تاہم طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے باعث انہوں نے شرکت سے معذرت کرلی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈاکٹرز نے شہباز شریف کے مہروں کا معائنہ اور فزیو تھراپی کی تھی۔ قبل ازیں پمزاسپتال کے سربراہ ڈاکٹرامجد نے شہبازشریف کے معائنہ کے لیے 8 رکنی بورڈ تشکیل دیا تھا۔
 
 

شیئر: