تمباکو کی خلاف ورزیوں میں کمی
مدینہ منورہ ۔۔۔ یہاں انسداد تمباکو نوشی قومی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت بھر میں انسداد تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزیاں کم ہوئی ہیں۔20سے 26ربیع الثانی کے دوران مارے گئے چھاپوں میں صرف ایک خلاف ورزی ریکارڈ پر آئی۔ 6تجارتی مراکز پر چھاپے مارے گئے تھے۔بیشتر دکاندار تمباکو نوشی کے حوالے سے جاری کردہ پابندیوں کا احترام کررہے ہیں۔