انصاف ویلفیئر کے تحت تقریب میں کمیونٹی کے سرکردہ افراد کی شرکت
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) انصاف ویلفیئر فاﺅنڈیشن مکہ مکرمہ نے صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئر مین سید صارم برنی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صارم برنی نے ٹرسٹ کا تعارف پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صارم برنی ٹرسٹ زبان ،مذہب اوررنگ و نسل کی تفریق کئے بغیر انسانیت کی خدمت کےلئے کوشاں ہے۔ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں بیداری کا بھی پابند ہے۔ 1990ءمیں انسانیت کی خدمت کیلئے پاکستان میں کام شروع کیا اور ٹرسٹ کی بنیاد رکھی۔ الحمد للہ 28 سال انسانیت کی خدمت میں صرف کئے اور مستقبل کےلئے بھی ٹرسٹ کا عزم مستحکم اور مضبوط ہے۔استقبالیہ تقریب میں سید خاقان،محمد اسحق میاں،رانا اختر علی، محمد عزیر بھٹہ،ارسلان شاہد اور دیگر نے شرکت کی۔