مکہ مکرمہ۔۔یہاں اجیاد بلدیہ کے افسران نے حفظان صحت کے ضوابط کے منافی طریقے سے کھانے تیار کرنے والے ایک مطبخ کو بند کر دیا اور اسے غیر قانونی طریقے سے چلانے والے غیر قانونی مقیمین کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار شدگان کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا ۔ اجیاد بلدیہ کے افسران نے مطبخ سے 600کلوگرام سے زیادہ تیار کھانے ضبط کر کے تلف کرا دئیے ۔ نامناسب طریقے سے ذخیرہ شدہ فروزن غذائی اشیائی بھی تلف کرا دی گئیں ۔