ینبع۔۔۔کورنیش پر موٹر سائیکل سواروں نے سیاحت اور سیر سپاٹے کیلئے آنیوالوں کی زندگی حرام کر دی ۔ ینبع پولیس ، محکمہ ٹریفک اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے کورنیش آنیوالوں کی حفاظت اور سلامتی کیلئے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف زبردست مہم شروع کر دی ۔ اس کا اہتمام سیر سپاٹے کیلئے آنیوالوں کی جانب سے شکایات پر کیا گیا۔کورنیش پر ’’دباب‘‘چلانے والے بھی سیر سپاٹے کیلئے آنیوالوں کو پریشان کر رہے تھے ۔ وہ ایک طرف تو برق رفتاری سے دباب چلاتے اور دوسری جانب اونچی آواز میں گانے بھی سنتے جاتے ۔سبزہ زاروں کو بھی نقصان پہنچا رہے تھے ۔