Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ،7 افرادہلاک

    فلوریڈا۔۔۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔فلوریڈا ہائی وے حکام کے مطابق 2 ٹریلر اور 2 مسافر گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔اس دو ران ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔

شیئر: