ریاض۔۔۔سعودی فٹبال آرگنائزیشن نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا عندیہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق فٹبال آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ’’دوری ممتاز ٹورنامنٹ‘‘ میں آئندہ موسم کے دوران 8کے بجائے صرف5غیر ملکی کھلاڑیوں پر انحصار کیا جائیگا ۔یہ عندیہ ایسے ماحول میں دیا گیا ہے جبکہ بعض لوگ صرف4غیر ملکی کھلاڑیوں پر انحصار کا مطالبہ کرنے لگے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ فٹبال ٹیموں کے بجٹ بہت زیادہ ہو گئے ہیں ۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے انہیں بھاری رقمیں دینی پڑتی ہیں ۔ شروع میں ہر ٹیم میں 4غیر ملکی کھلاڑی ہوتے تھے ۔ موجودہ موسم کے آغاز پر ہر ٹیم کو 8غیر ملکی کھلاڑی تعینات کرنے کی اجازت دید ی گئی تھی ۔