ریاض۔۔۔ اسکول کھلنے کے بعد آنے والے2 ہفتوں میں ریکارڈ سردی ہوگی۔ سال کے سرد ترین ہفتوں میں انکا شمار ہوگا۔ یہ بات موسمیات کے ماہر ڈاکٹر خالد الزعاق نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے ہوئے گرم ملبوسات کا خصوصی اہتمام کریں۔ انہوںنے کہا کہ ماحولیاتی جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ دو ہفتے کے دوران المربعانیہ ستارہ موسم کے آخری پہرے میں ہوگا۔ یہ دن انتہائی سرد شمار ہوتے ہیں۔ موسم سرما ختم ہونے سے پہلے زور اختیار کرتا ہے۔ موسم تبدیل ہوتے وقت بچوں اور بوڑھوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔