ایم ایم سی اے چوہدری محمد امین چیلنج کپ کا آغاز
ٹورنامنٹ میں26ٹیمیں شامل ہیں، افتتاحی راونڈ میں جمیل اور فیصل کی سنچریاں، توصیف کی ہیٹ ٹرک
مدینہ منورہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم ایم سی اے) کا "چوہدری محمد امین چیلنج کپ" سے کرکٹ سیزن 2018-2019 کا آغاز ہوگیا ۔کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سابق ایڈوائزراورکرکٹ کے حلقوں کی معروف شخصیت چوہدری محمد امین نے اسپانسرکیا ۔ ٹورنامنٹ میں مدینہ منورہ کی 26 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شائقین کرکٹ کو ایم ایم سی اے کے مختلف میدانوں میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ افتتاحی راونڈ میں مائی کیئر ہالہ نے ایم بی اسٹارزکو 6وکٹوں سے شکست دی۔ ایم بی سی اسٹارزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 173رنزبنائے۔ جمیل نے 52گیندوں پر 103 رنز اسکور کیا۔ ایمن 29رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔مائی کیئر اینڈ ہالہ کی طرف سے توصیف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس میں ہیٹ ٹرک شامل تھی۔ رفاقت نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں مائی کیئر ہالہ نے 4وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے آصف نے 50 رنز بنائے۔ جواد اور زوہیب نے32 اور 36 رنزبنائے۔
پاک یونائٹیڈ نے پاک ایگل کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاک یونائٹیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 162 رنز بنائے۔ یاسر 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ریاض اور احمد نے 3،3 کھلاڑیوں کو ا ٓو ٹ کیا۔ جواب میں پاک یونائٹیڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا لیکن عمران اور کاشف کی شاندار اننگز کی بدولت پاک یونائٹیڈ نے 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔عمران نے 67 اور کاشف نے 36 رنز اسکور کیے۔ وسیم اور عثمان نے 2,2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
مدینز نے مدینہ ایگل کو26رنزہرادیا۔ مدینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 193 اسکور کیا۔ محسن نے 48رنزبنائے۔ نعمان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جوابی بیٹنگ میں مدینہ ایگل 167رنز بنا سکی۔ سب سے زیادہ عبداللہ خان نے23رنزبنائے۔ محسن ، ذ یشان ،ثقلین اور ولید نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔
فرینڈز کلب نے مدینہ ٹائیگرز کو 142رنز سے شکست دے دی۔فرینڈزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 272رنز کابڑا اسکورکیا جس میں فیصل نے 46 گیندوں پر131 بنائے۔ طارق نے 77رنز کی اننگز کھیلی۔ جنید اور سعد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں مدینہ ٹائیگرکا کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور ٹیم 130رنز تک محدود رہی۔ سعد 26رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فیصل نے 4 اور روف بھٹہ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
کلاسک سی سی نے ایورگرین مدینہ کو4 6رنزہرادیا۔ کلاسک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فہد 69 طیب 48 اور رب نواز 44رنز کی مدد سے 184 رنز بنائے۔ نوید نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ایورگرین 120رنز بناسکی۔ اسماعیل 50اور ابراہیم 25رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں