Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یتیموں کی خوشی کیلئے

ریاض ۔۔۔ یتیموں کی نگہداشت کیلئے قائم”کیان“ انجمن نے ریاض کے الشفا محلے کے نخلستان میں معذور یتیم بچوں اور بچیوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کیلئے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا۔ یہ معذور یتیم بچے امتحان میں کامیاب ہوئے تھے۔ انکی کامیابی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ شہزادی آیہ بنت فیصل بن عبدالعزیز بن ناصر آل سعود اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوئیں۔ انجمن کی اہلکار خواتین عہدیدار ، ذرائع ابلاغ کی نمائندہ شخصیات اور معاشرے کی ممتاز خواتین نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
 

شیئر: