Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہمند ڈیم کا ٹھیکہ منسوخ نہیں ہوگا،فیصل واوڈا

کراچی ...وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی سے اپوزیشن کو تکلیف دیں گے ۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی نہیں چاہتیں کہ ڈیم بنیں ۔دونوں پارٹیوں نے ڈیم روکنے کے لئے سازش ۔احتساب کیا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے این آر او کرلیں یہ آپ کے بھائی بن جائیں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 20سال سے یہی کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہیں۔دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی رہی ہیں۔ن لیگ کو کچھ کہیں تو پیپلزپارٹی کو برا لگتا ہے۔ پیپلزپارٹی کو کچھ کہیں تو ن لیگ کو برا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے میں پیپر رولز کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ٹھیکے سے متعلق اخبار میں اشتہار آنے کے بعد قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ڈیم بنے گا ۔ٹھیکہ منسوخ نہیں ہوگا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں 53 سال بعد کوئی ڈیم بننے جارہا ہے۔ ڈیم، اسکول اسپتال بن جائیں گے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ داسو ڈیم بھی بننے جارہا ہے، وزیراعظم عمران افتتاح کریں گے۔ ڈیم بننے سے عوام پانی سے محروم نہیں رہیں گے۔

شیئر: