ربع خالی ۔۔۔ ربع خالی میں ٹڈی دل کا حملہ شروع ہوگیا۔ یہ بات انسداد ٹڈی دل ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد الشمرانی نے مقامی صحافیوں کو بتائی۔ انہوں نے کہاکہ اس بار ٹڈی دل معمول سے پہلے ہی پہنچ گیا ہے۔ آج پیر سے سدباب کیلئے ضروری اقدامات ہونگے۔ آئندہ ہفتوں کے دوران مغربی الاحساءاور جنوبی ریاض میں بھی ٹڈی دل کے حملوں کا امکان ہے۔