Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند ہونے پر نیب کی وضاحت

لاہور: قومی احتساب بیورو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی طرف سے چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کیے جانے کا تاثر درست نہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چودھری برادران کے خلاف لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پلاٹوں کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران کیا گیا اور یہ فیصلہ قانون کی روشنی اور عدم شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ چودھری برادران کے خلاف چیئرمین نیب کی جانب سے انکوائری بند کیے جانے کا تاثر غلط ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں تمام فیصلے متفقہ مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیب لاہور نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے خلاف انکوائری بند کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بھی اس کی منظوری دے دی تھی۔
 
 

شیئر: