ہوم ڈلیوری خطرات کے بھنور میں
ریاض ۔۔۔ 4جرائم پیشہ عناصر نے ہوم ڈلیوری والے سعودی ڈرائیور کو لوٹ لیا۔ اسکی گاڑی اپنے قبضے میں کرکے اسے نذر آتش کردیا۔ سعودی نوجوان نے الریاض کے العزیزیہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر رپورٹ درج کرائی کہ ایپلی کیشن کے تحت ا سے سامان پہنچانے کی فرمائش کی گئی تھی۔جائے وقوعہ پہنچنے پر 3 افراد اس کی گاڑی میں سوار ہوگئے۔ تھوڑی دور جانے پر جہاں راہگیر نظر نہیں آرہے تھے تینوں نے اس پر حملہ کیا۔ اسے لوٹاگاڑی قبضہ میں کرکے آگ لگادی اور فرار ہوگئے۔ ریاض پولیس کو آتشزدہ گاڑی مل گئی ہے۔ مقامی نوجوان نے واردات کرنے والے چاروں افراد کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسکا کہناہے کہ یہ معمولی جرم نہیں۔ اس سے ہوم ڈلیوری سروس متاثر ہوسکتی ہے جس سے بہت سارے نوجوانوں کی روزی روٹی جڑی ہوئی ہے۔