سابق گورنر سندھ محمد زیبر مسلح افراد سے بچ نکلنے میں کامیاب
کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو کراچی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر گزشتہ شب ڈیفنس فیز 6 سے گزر رہے تھے کہ سفید رنگ کی کار میں مسلح ملزمان نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم وہ گاڑی بھگا کر وہاں سے نکل گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محمد زبیر عمر نے بتایا کہ گزشتہ شب وہ اہل خانہ کے ساتھ ڈیفنس میں تھے کہ ایک گاڑی قریب آکر رکی جس میں 3 افراد سوار تھے۔ ان میں سے ایک شخص نے گاڑی سے اتر کر اسلحہ نکالا ہی تھا جسے دیکھ کر وہ فوری طور پر گاڑی بھگا کر وہاں سے نکل گئے۔واقعے کے بعد پولیس حکام سابق گورنر کے گھر پہنچ گئے اور ان سے معلومات حاصل کیں۔