Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شولا پور :وزیر اعظم نے کیا رہائشی منصوبوں کا افتتاح اور ریلی سے خطاب

نئی دہلی۔۔۔۔۔پارلیمانی انتخابات سے چند ماہ قبل وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح مہارشٹرا کے شہر شولا پور پہنچے جہاں  3168کروڑ روپے کی لاگت سے بنیادی ڈھانچہ اور رہائشی منصوبوں کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم مودی نے شہر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کے بعدرہائشی اسکیم کے تحت1811.33کروڑ روپے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاجہاں30ہزار مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔کوٹھی مینا بازار میں 5100کروڑ روپے کی اسکیموں کا سنگ بنیاد اور نقاب کشائی کے بعد انہوں نے عوامی ریلی سے خطاب کیا ۔وہ برج علاقے سے انتخابی مہم کا آغاز کرینگے ۔شولا پور پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لوک سبھا میں منگل کو ایک تاریخی بل منظور کرایا اور اعلیٰ ذات کے اقتصادی طور پر کمزور افراد کو 10فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا۔شولا پور میں بجلی ، پانی اور سڑکوں اورشاہراہوں کے مسائل حل کئے اور’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘اسکیم پر عملدرآمد شروع کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -ہڑتال کا آج دوسرا دن: کولکتہ میں جھڑپیں،2طالب علم زخمی

شیئر: