نیب افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی
جمعرات 10 جنوری 2019 3:00
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے افسران کے ملک سے باہر نجی سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے ادارے کے افسران کے بیرون ملک نجی طور پر جانے پر پابندی عائد کی ہے۔ اس حوالے سے نیب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے نیب افسران کے ملک سے باہر نجی سفر پر پابندی عائد کی ہے۔ جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق قومی قومی احتساب بیورو کے تمام افسران پر ہوگا، جبکہ عمرہ کے لیے سعودی عرب عرب جانے والوں پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے اجازت کے بغیر ملک سے باہر سفر اور ٹکٹ بکنگ بھی روک دی گئی ہے۔