Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں فیملی گالا ایونٹ

پاکستانی روایتی کھانوں کیساتھ بچوں کی موج مستی کا اہتمام، انعامات کی تقسیم
الاحساء( ثناءبشیر )منطقہ شرقیہ کے شہر الخبر میں ساحل سمندر پر کراچی شیف ہاومز الخبر اور دمام کی انچارج شافق حسن کی جانب سے فیملی گالا ایونٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں فیملیز کی بڑی تعداد نے بھرپور انداز میں شرکت کی فیملی گالا کی خاص بات پاکستانی پکوان تھے جن کی خوشبو نے ساحل سمندر کی فضا کو بھی خوشبودار بنائے رکھا اس موقعہ پر شافق حسن کا کہنا تھا کہ شیف ہاومز کی بانی صبا محسن شیخ کی جانب سے دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی آباد ہیں اسی طرح کے فیملی ایونٹ کروائے جاتے ہیں سعودی عرب میں مجھے بحیثیت آرگنائزر اس کی ذمے داری سونپی گئی ہے اس لئے ہم نے فیملیز کو تفریح مہیا کرنے اور مزیدار اور لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے دعوت دی ہے تاکہ فیملیز ملکر پاکستانی کھانوں کو بنانے اور نت نئی ڈیشز سے متعارف ہوسکیں۔ فیملی گالا میں پاکستانی روایتی کھانوں کے ساتھ بچوں کی موج مستی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ اچھے اور لذیذ کھانے بنانے والی خواتین میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر فیملز کی جانب سے اس طرح کے تفریحی ایونٹ بار بار منعقد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

شیئر: