سائیکل کے استعمال سے ملک کو 1800ارب روپے کا فائدہ ہوگا،ٹیری
نئی دہلی۔۔۔اگر آپ سائیکل کے ذریعے دفتر میں ڈیوٹی کیلئے جاتے ہیں تو اس سے نہ صرف آپ صحتمند اور تواناں رہتے ہیں بلکہ اس سے ماحول بہتر اور ملک کو کافی فائدہ ہوتاہے۔ اس کی وضاحت The Energy and Resources Institute (TERI)اورAll India Cycle Manufacturers Association (AICMA) نے مشترکہ تحقیق میں کی۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اگر ہندوستانی باشندے سائیکل سے ڈیوٹی پر جانا شروع کردیں تو ملک کو 18سو ارب روپے کا فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔دی انرجی اینڈ ریسورس انسٹیٹیوٹ(ٹیری) کی تحقیقات میں سائیکلنگ کے فوائد اقتصادی ، ماحولیاتی اور سماجی جائزے میں بتایا گیاہے کہ قریبی سفر کیلئے اگر موٹر سائیکل یا کار کی بجائے سائیکل کا استعمال کیا جائے تو اس سے ملک کو سالانہ 18سوارب روپے کا فائدہ ہوسکتا ہے۔آج جاری کی گئی تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ محفوظ سائیکلنگ کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کرانے اور اس سلسلے میں آگہی مہم چلاکر فائدے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہروں کے بعض خصوصی مقامات پر دھیان دینے کی بجائے سائیکل اسکیم کو پورے شہر میں نافذ کیا جانا چاہئے۔