Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے حج کوٹہ بحال کردیا

ریاض۔۔۔ولیعہد نائب وزیر اعظم ووزیر داخلہ و سربراہ اعلیٰ حج کمیٹی شہزادہ محمد بن نایف نے ضیوف الرحمان کی خدمت کیلئے مطلوب اسکیمیں تیار کرنے کا حکم دیدیا۔داخلی اور خارجی حجاج کاکوٹہ بڑھاکر 1433سے ماقبل کا کوٹہ بحال کردیا گیا۔ شہزادہ محمد بن نایف نے داخلی و خارجی حجاج کے کوٹے میں توسیع کی منظوری کے تناظر میں اضافی انتظامات کی ہدایات بھی دیدی ۔ وزارت حج و عمرہ داخلی و خارجی حجاج کے اضافی کوٹے کی تعداد متعین کریگی اور عازمین کی خدمات کیلئے درکار اسکیمیں تیار کرائے گی۔یاد رہے کہ حرمین شریفین کے توسیعی منصوبوں کے پیش نظر خارجی حج کوٹے میں 20فیصد اور داخلی حج کوٹے میں 50فیصد کمی کردی گئی تھی۔ اعلیٰ عہدیداروں نے واضح کیا کہ داخلی حج کوٹے کی بحالی کے باوجود کسی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کو 5سے قبل دوبارہ حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں بھی پابندی برقراررکھی جائے گی۔وزیر حج نے کوٹے میں کمی کا اعلان کرتے وقت یہ بات صاف کردی تھی یہ فیصلہ عارضی ہے اس کا مقصد حاجیوں کی سلامتی کا اہتمام ہے۔ مسلم ممالک کے حج منتظمین نے سعودی حکومت نے فیصلے سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی حکومت ضیوف الرحمن کی سلامتی کیلئے عارضی حج کوٹہ کم کررہی ہے۔ مسلم وزرائے خارجہ کانفرنس کے فیصلے کے مطابق ہر ملک کیلئے 10لاکھ افراد میں سے 1000کو حج کا موقع دینے کیلئے کہا گیا تھا۔ دریں اثناء سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی اخبارنے یہ خبر شائع کی ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی حاجیوں کی تعداد میں اضافے کی اجازت دیدی ۔ امسال پاکستان سے ایک لاکھ80ہزار عازمین حج کا سفر کرینگے۔ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 36ہزار زیادہ ہوگی۔ پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے سابقہ حج کوٹے کی بحالی کے تناظر میں درخواستیں طلب کرنا شروع کردی ہیں۔

شیئر: