اسکول وین میں آگ، 12بچے جھلس گئے
نئی دہلی۔۔۔ بھدوہی کے گیان پور علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک اسکول وین میں میں آگ لگ گئی۔جس کے نتیجے میں 12 سے زائد بچے جھلس گئے۔ آگ لگنے کی وجہ گیس سیلنڈر بتائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق گیان پور علاقے کے ایک پرائیویٹ اسکول کی وین صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہی تھی۔ وین، رسوئی گیس کے سلنڈر سے چلائی جا رہی تھی۔ جیسے ہی گاڑی کوتوالی علاقے کے گاﺅں کے قریب پہنچی تو سلنڈر میں دھماکے سے وین میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار تقریباً 12 سے زائد بچے جھلس گئے۔ پولیس کا کہناہے کہ وین میں سوار بچوں کی چیخ پکار سن کر آس پاس کے لوگوں نے تمام بچوں کو علاج کےلئے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے 3 بچوں کی تشویشناک حالت دیکھ کر وارانسی منتقل کردیا۔ حادثے کی اطلاع کے بعد بچوں کے والدین بھی اسپتال پہنچے گئے۔ انہوں نے اسکول وین کے مالک کے ساتھ متعلقہ محکمہ کے افسران پر معاملہ درج کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا۔