مریضوں کیلئے کمبلوں کا عطیہ
حیدرآباد۔۔۔آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن یمن ڈیولپمنٹ فورم کے ارکان اور خاتون ملازمین نے سردی سے بچانے کے لئے کمبلوں کا عطیہ دیتے ہوئے اے پی کے کاکناڈا کے سرکاری اسپتال کے مریضوں سے ممنونیت کااظہار کیا۔انہوں نے مریضوں کی صحت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔شہر کی مئیر ایس پوانی اور او این جی سی آف شور کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر اروند موربالے نے مریضوں میں کمبل تقسیم کئے۔