Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونےکی قیمتوں میں 375 اورچاندی میں220 روپےاضافہ

نئی دہلی۔۔۔بین الاقوامی سطح پرسونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شادی بیاہ کا موسم شروع ہوتے ہی  زیورات کی طلب بڑھ گئی۔ دہلی میں سونے کی قیمت 375 روپے بڑھ کر 32 ہزار 875 فی10 گرام تک پہنچ گئی۔ اسی کے ساتھ چاندی کے زیورات بنانے والوں نے بھی اپنی مصنوعات میں اضافہ کردیا۔ چاندی کی قیمت 220 روپے مہنگی ہوکر 39 ہزار 820 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی۔لندن اور امریکہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتہ لندن کا سونا2. 45ڈالر کی ہفتہ وار اضافہ کے ساتھ جمعہ کے روز287.35 1ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ فروری میں امریکی سونا بھی15. 1ڈالر کی تیز ی کے ساتھ ہفتہ کے آخر میں90. 1287ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -یو گی حکومت کے وزیر راج بھر نےبی جے پی کو دیا 100 دن کا الٹی میٹم

شیئر: