Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس یوپی کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی، غلام نبی آزاد

    لکھنؤ- - -  -کانگریس کے جنرل سیکریٹری اوریوپی امور کے انچارج غلام نبی آزادنے کہا کہ یوپی کی تمام  80 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے اور نتائج چونکادینے والے ہوں گے۔ جو آج کانگریس کو چھوٹا مان کر چل رہے ہیں انہیں ہم حیرت زدہ کردیں گے۔ غلام نبی آزاد اتوار کوصبح دہلی سے یہاں پہنچے ۔ ریاستی ہیڈکوارٹر پر صحافیوں سے گفتگو کررتے ہوئے وزیراعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ باربار اپنے جلسوں میں یہ سوال کرتے ہیں کہ آزادی کے بعد سے 70برسوں تک کانگریس نے کیاکیا توحضور !آپ کو بتادیں کہ کانگریس نے گاندھی ،نہرو اورمولانا آزاد کی قیادت میں جنگ آزادی میں انگریزوںکو شکست دی اوراس ملک کو غیرملکی تسلط سے آزاد کرایا۔ملک چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں منقسم تھا جسے کانگریس نے ہی ایک متحدہ ہندوستان بنایا۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی : لوک سبھا انتخابات میں بی جے کامیاب ہوگی، نقوی

شیئر: