Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ اسٹراٹیجک گروپ کیلئے جی سی سی اتحاد ناگزیر ہے، پومپیو

ریاض۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اسٹراٹیجک گروپ قائم کرنے کیلئے جی سی سی اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قطر نے العدید اڈے میں امریکی فوج کے کردار کو وسعت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ خلیجی بحران کے حل پر مامور امریکی ایلچی کے استعفے سے خلیجی بحران کی بابت امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ قطر میں امریکہ العدید ایئر بیس قائم کئے ہوئے ہے۔ یہ دوحہ سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے ۔ اس میں 11 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی موجود ہیں۔ بیشتر فضائیہ کے ہیں۔ انکی بدولت ہی قطری نظام محفوظ مانا جارہا ہے۔ العدید ایئربیس میں امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد اتحادی ممالک کے فوجی موجود ہیں۔ یہ امریکی سینٹرل کمان کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔ امریکی رائس یونیورسٹی میں بیکر انسٹیٹیوٹ کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ العدید ایئر بیس قطر کو خطے کے تمام فریقوں سے پناہ دیئے ہوئے ہے۔ قطر نے اگست 1990 ء سے فروری 1991ء تک ہونےو الی جنگ خلیج دوم کے دوران امریکہ سے العدید ایئربیس کے قیام کا معاہدہ کیا تھا۔ 
 

شیئر: