علیمہ باجی کی مزید جائداد سامنے آئے گی،ثناءاللہ
فیصل آباد... مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبرقومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظرنہیں آرہی۔معیشت کی بری صورتحال ہے۔غریب آدمی مہنگائی سے پس چکا ہے۔ تاجر برادری آرمی چیف کو اپنے مسائل سے آگاہ کررہی ہے۔ 150 ارب روپے کے نئے بجٹ میں ٹیکس لگا رہے ہیں۔منی بجٹ سے مہنگائی کا پھر طوفان آئے گا۔نیب کا کردار جانبدار ہے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ پرویز خٹک عمران خان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ. اس وقت ملک کی صورتحال یہ ہے کہ کوئی حکومت ہونے کا نہیں پتہ چل رہا ۔ملک میں مہنگائی کا پہاڑ کھڑا ہوچکا ۔ملکی معیشت بہت نیچے چلی گئی ۔تاجر برادری آرمی چیف سے ملاقات کررہے ہیں۔وزیر اطلاعات دن رات نواز شریف کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ انکی باجی علیمہ خان کی اربوں روپے کی پراپرٹی نکلی ہے اسکا حساب دیں۔علیمہ باجی کی اور بھی پراپرٹی سامنے آنے والی ہیں۔جہلم کا ڈبو باتیں کرنے کی بجائے اپنی باجی کا حساب دیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے لیڈر کے خلاف کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔فواد چوہدری اپنے بیانات سے گریز کریں ورنہ ان کے بارے میں ایسے بہت سے شواہد ہیں جو سامنے آئے تو کہیں کہ نہیں ر ہیں گے ۔