Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک معمر یمنی جوڑے کی رہائش

ریاض ۔۔۔ حوثی باغی جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کو اپنا وتیرہ بناچکے ہیں۔ یہ لوگ اقوام متحدہ کو سائبان کے طور پر استعمال کرکے یمنی فوج اور عوام کے زیادہ سے زیادہ افراد کو ہلاک کرنے کے درپے ہیں۔ حوثیوں کی ہٹ دھرمی کا خمیازہ عام یمنی شہری بھگت رہے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ یہ سامنے آیا ہے کہ یمن کا ایک معمر جوڑا حوثیوں کے ہاتھوں اپنا گھر تباہ ہونے کے بعد ناکارہ ٹرک میں رہائش پذیر ہوگیا ہے۔پتہ چلا ہے کہ 3برس سے دونو ںمیاں بیوی پرانے ناکارہ ٹرک میں رہائش پذیر ہیں۔ انکے پاس پہننے کیلئے کپڑے تک نہیں ، پھٹے پرانے کپڑے جسم پر ڈالے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: