Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام تعلیمی اداروں میں 10فیصد ریزرویشن نافذ ہوگا،پرکاش جاوڈیکر

نئی دہلی۔۔۔مرکزی وزیرانسانی وسائل وترقیات پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ملک کی 900 یونیورسیٹیوں اور40 ہزار کالجوں میں عام طبقوں کے اقتصادی طور پر کمزورافراد کیلئے 10 فیصد ریزرویشن اسی تعلیمی سال سے نافذ کیا جائیگا۔پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ یہ ریزرویشن ایس ٹی ، ایس سی کے طالب علموں کو ملنے والے ریزرویشن سے علیحدہ ہوگا اور اس کے لئے تعلیمی اداروں میں اضافی نشستوں کا بندوبست کیا جائیگا۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ سے منظور 124 ویں آئینی ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد 10 فیصد ریزرویشن تمام تعلیمی اداروں میں دیا جائیگا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -کانگریس ، کمیونسٹ اور 2،3جج مندر تعمیر میں تاخیر کے ذمہ دار ہیں، اندریش

شیئر: