Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’روسی مارکیٹ چھوڑنے سے امریکی کمپنیوں کو 300 بلین ڈالر کا نقصان‘

’وہ لوگ پہلے بھی کئی بڑے چیلنجز کو موثر طریقے سے اور بڑی کامیابی کے ساتھ حل کر چکے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
روسی خود مختار ویلتھ فنڈ کے سربراہ کیریل دیمتریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے امریکی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ لوگ پہلے بھی کئی بڑے چیلنجز کو موثر طریقے سے اور بڑی کامیابی کے ساتھ حل کر چکے ہیں‘۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ امریکی کمپنیوں کو روسی مارکیٹ چھوڑنے کے نتیجے میں 300 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند اقتصادی حل تلاش کرنا ضروری ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض آج روسی اور امریکی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس شروع ہوچکا ہے جس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی شریک ہیں۔
 

شیئر: