Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونین کونسلوں کو شادی رجسٹرڈ کرنے کا حکم

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے یونین کونسلز میں شادیوں کی رجسٹریشن کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے شادیوں کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ یونین کونسلز قانون کے مطابق شادیاں رجسٹرڈ کریں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم میں مزید کہا کہ نادرا قانون کے مطابق میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے۔ ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت پنجاب شادیوں کی رجسٹریشن سے متعلق قانونی اقدامات کرے۔
 

شیئر: