Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں تبدیلی آئینی طریقے سے آئے گی،فواد چوہدری

کراچی .. وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس موقع ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تبدیل کر دے ورنہ اتحادی جماعتوں کے تعاون سے صوبائی حکومت میں تبدیلی لائیں گے۔ انڈس موٹرز کمپنی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت کو تبدیل کرنے کے لئے بنیاد رکھ دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ گورنر راج کاکوئی امکان نہیں ، یہ جمہوری دور ہے۔ سندھ میں تبدیلی آئینی طریقے سے آئے گی۔ پیپلز پارٹی خود مرادعلی شاہ کو نہیں ہٹاتی تو وزیر اعظم فیصلہ کریں گے کہ غبارے سے ہوا کب نکالنی ہے۔پنجاب میں (ن) لیگ کا جو حال ہوا وہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا ہونے جارہا ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی مشاورت سے مالیاتی بل میں کراچی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج شامل کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ سندھ ابھی فائنل نہیں ہوا۔

شیئر: