Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج 5 علاقوں میں گردآلود ہوائیں آندھی میں، محکمہ موسمیات

ریاض۔۔۔ محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج جمعرات کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلیں گی۔ خاص طور پر تبوک اور حائل میں حد نظر بے حد محدود ہوجائے گی۔ الجوف ، حدود شمالیہ، قصیم، ریاض اور الشرقیہ میں گرد آلود ہوائیں آندھی میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔ ان کا سلسلہ جمعہ کی صبح تک جاری رہے گا۔ نجران کا علاقہ بھی زد میں ہوگا۔ محکمہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ درجہ حرارت بہت کم ہوجائے گا۔ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں بھی تیز ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے۔ 
 

شیئر: