Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطب شمالی میں مشترکہ گیس منصوبے کے قیام کیلئے روس اور سعودی عرب میں مذاکرات

    ریاض- -  - -  روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے ایگزیکیٹو چیئرمین  نے کہا ہے کہ  سعودی عرب اور  روس  گیس کے شعبے میں  تعاون کا دائرہ  وسیع کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ دونوں ملک  قطب شمالی میں  مشترکہ گیس  منصوبے کے امکان پر  بات چیت کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ گیس کی عالمی طلب میں 40 فیصد اضافہ ہوگا۔   2035ء تک گیس کی عالمی طلب  5 ٹریلین مکعب میٹر تک پہنچ جائے گی۔  روسی عہدیدار نے  الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  سعودی آرامکو روسی " نوویٹک " اور روسی انویسٹمنٹ فنڈ کے درمیان  تعاون کا دائرہ وسیع ہوگا۔  یہ روسی قطب شمالی میں  گیس کی تلاش تک محدود نہیں ہوگا ۔ دونوں ممالک  گیس کی عالمی منڈی میں  توازن پیدا کرنے کیلئے  ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ گیس کے  نرخوں ، ترسیل ، لاجسٹک  یکجہتی اور  ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے میں  ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔  انہوں نے کہا کہ گیس کے شعبے میں روس اور سعودی عرب کے درمیان تعاون  دونوں ملکوں کے  مابین  تعاون کا  انتہائی اہم ستون ہے۔  روس  دنیا میں  قدرتی گیس  نکالنے والا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ سعودی آرامکو مستقبل قریب میں  اس حوالے سے  اپنا دائرہ وسیع کرنے کیلئے کوشاں ہے۔  انہوں نے کہا کہ  قطب شمالی میں سیال قدرتی گیس  کا منصوبہ  عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔  اس کی لاگت کم ہوگی اور  یہ  انتہائی معیاری  فیلڈ ہوگی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی اس منصوبے پر  سرمایہ کاری کے  حجم کا تخمینہ نہیں دیا جاسکتا۔  روس نے اس میں  اپنا حصہ 90 فیصد سے گھٹا کر 60 فیصد کرلیا ہے۔  متعلقہ فریق  اس حوالے سے  اپنا اپنا حصہ  بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔
مزید پڑھیں: - - - - - -لیبرکورٹس نے مقررہ وقت پر تنخواہ نہ دینے والوں پر جرمانے شروع کردیئے

شیئر: